لطیف کھوسہ کی حفاظتی ضمانت ، صنم جاوید کے ورانٹ جاری ، ایس سی او اجلاس ترقی کیلئے اہم ،شاہ محمود

17 اکتوبر ، 2024

لاہور( کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹکےجسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نےپی ٹی آئی ایم این اے سردار لطیف کھوسہ کی حفاظتی ضمانت 10روز کیلئے منظور کر لی ، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ایم پی اے علی امتیاز وڑائچ کی 5 اکتوبر کو جلاو گھیراؤ کیس سمیت4 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی، سلمان اکرم راجا اور افضال عظیم کی عبوری ضما نتوں میں 24 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کر لیا،عدالت نے عدم حاضری پر سوشل ایکٹوسٹ صنم جاوید کے ورانٹ گرفتاری جاری کردیئے ،شاہ محمود قریشی ،ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر کو عدالت پیش کیا گیا، ڈاکٹر یاسمین راشد نے گفتگو میں کہا کہ آئینی ترمیم سے ملک کو نقصان ہو گا، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایس سی او ا جلاس خطے کی ترقی اور امن کیلیے انتہائی اہم ہے ۔