اسلام آباد(نمائندہ جنگ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ بی این پی کے 2 سینیٹرز اور ان کے خاندانوں کو مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے۔ اب میرے پاس ایک ہی آپشن بچا ہے کہ اپنے سینیٹرز کو مستعفی ہونے کی ہدایت کر دوں۔ کیپیٹل پولیس بدھ کی رات بلوچ سردار اختر مینگل کے پارلیمنٹ لاجز فلیٹ پر تلاشی کے لیے پہنچ گئی ، بی این پی کے قائم مقام صدر ساجد ترین لاجز میں موجود تھے انہوں نے بتایا کہ ہمارے دو سینیٹر اسلام آباد میں ہیں جومجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف ووٹ ڈالیں گے،انہوں نے پولیس سے چھاپے کی وجہ معلوم کی تو بتایا گیا کہ یہ جاننے کے لیے آئے ہیں کہ یہاں کتنے پارلیمنٹیرینز موجود ہیں؟ اس ضمن میں کیپیٹل پولیس نے چھاپے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ساجد ترین نے شکایت کی تھی کہ کوئی نامعلوم شخص ان کا تعاقب کر رہا ہے پولیس اس شکایت کے حوالے سے مزید معلومات کے لیے پارلیمنٹ لاجز گئی تھی مگر اس کو غلط رنگ دیا گیا جس پر افسوس ہے ۔
کراچی پاکستان ریلویز نے ایک مرتبہ پھر اپنی 10 وسیع اراضی جو کہ راولپنڈی ڈویژن میں واقع ہے اس کو پبلک پرائیویٹ...
کراچی ٹرمپ کی ریلی میں سیکورٹی خطرہ: شخص کی سیکرٹ سروس کے اہلکاروں کی طرف دوڑ۔ تفصیلات کے مطابق ممتاز سوشل...
لاہورامیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے پشاور میں نجی سکول کی چھت گرنے کے المناک حادثے میں بچوں،...
لاہور ایچ آر سی پی کا حکومت سے اقلیتوں کے قانون پر عمل درآمد کا مطالبہ، ادارے کی جانب سے اقلیتوں کے حقوق اور...
واشنگٹن شدید مخالفت کے بعد ٹرمپ نے نضال حسن کی لائیو پھانسی منسوخ کردی۔سزائے موت کی لائیو نشریات پر امریکا...
کراچی آذربائیجان، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران پاکستان سمیت متعدد اسلامی ممالک کا واک آؤٹ۔ تفصیلات کے...
ٹوکیووفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کی میچور پالیسیوں کی رقوم طویل عرصے سے...
لاہورسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز بھی کاروبار کا اختتام تیزی پر ہوا،آخر میں تین سو کے قریب کمپنیوں کے حصص کی...