2افسروں کی گریڈ 19میں ترقی ،3کا تبادلہ

17 اکتوبر ، 2024

لاہور(خصوصی نمائندہ)پنجاب حکومت نے 2افسران کی گریڈ 19میں ترقی اور 3 کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں ، ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن عبدالرزاق اورڈپٹی سیکرٹری سکولز ایجوکیشن محمد ارشاد کو گریڈ 18سے 19میں ترقی دی گئی ،جبکہ تقرری کے منتظر لیفٹیننٹ ریٹائرڈ محمد خالد سلیم کو ایڈیشنل سیکرٹری ہاوسنگ ، مس صدف فاطمہ ڈپٹی سیکرٹری یوتھ افئیرز اینڈ سپورٹس ،شہریار عارف خان کو ڈپٹی سیکرٹری داخلہ تعینات کردیا گیا ہے۔