اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزارت تعلیم نے ملک میں امتحانات میں پاس ہونے کا نیا گریڈنگ سسٹم متعارف کرا دیا ۔وفاقی وزارت تعلیم کے اعلامیے میں کہا گیا کہ اب سے نمبروں کے بجائے گریڈ کے ذریعے امتحانات کے نتائج دیے جائیں گے، گریڈنگ سسٹم کا نفاذ 2024 کے اکیڈمک سال سے ہو گا۔ پہلے مرحلے میں گریڈنگ سسٹم نویں اور گیارھویں جماعت پر لاگو ہوگا، نمبروں کے بجائے اب گریڈ پوائنٹ ایوریج یعنی جی پی اے یا سی جی پی اے گنا جائے گا۔وفاقی وزارت تعلیم نے کہا کہ انٹر بورڈ کمیٹی آف چئیرمین نے سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری سطح پر گریڈنگ سسٹم متعارف کرا دیا ہے،7 پوائنٹس گریڈنگ سسٹم کی جگہ اب 10 پوائنٹس گریڈنگ سسٹم ہوگا، گریڈز میں اے پلس پلس، اے پلس، اے، بی پلس پلس، بی پلس، اور بی گریڈ، سی، ڈی، ای، اور یو گریڈ ہو گا۔ امتحانات میں کامیابی کے کم سے کم نمبر 33 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کر دیے گئے ہیں اور 2025 سے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں صرف گریڈنگ سسٹم ہی چلے گا۔ وفاقی وزارت تعلیم نے کہا کہ وفاق، سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان نے نئی گریڈنگ پالیسی کا نفاذ کر دیا ہے
کراچی پاکستان ریلویز نے ایک مرتبہ پھر اپنی 10 وسیع اراضی جو کہ راولپنڈی ڈویژن میں واقع ہے اس کو پبلک پرائیویٹ...
کراچی ٹرمپ کی ریلی میں سیکورٹی خطرہ: شخص کی سیکرٹ سروس کے اہلکاروں کی طرف دوڑ۔ تفصیلات کے مطابق ممتاز سوشل...
لاہورامیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے پشاور میں نجی سکول کی چھت گرنے کے المناک حادثے میں بچوں،...
لاہور ایچ آر سی پی کا حکومت سے اقلیتوں کے قانون پر عمل درآمد کا مطالبہ، ادارے کی جانب سے اقلیتوں کے حقوق اور...
واشنگٹن شدید مخالفت کے بعد ٹرمپ نے نضال حسن کی لائیو پھانسی منسوخ کردی۔سزائے موت کی لائیو نشریات پر امریکا...
کراچی آذربائیجان، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران پاکستان سمیت متعدد اسلامی ممالک کا واک آؤٹ۔ تفصیلات کے...
ٹوکیووفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کی میچور پالیسیوں کی رقوم طویل عرصے سے...
لاہورسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز بھی کاروبار کا اختتام تیزی پر ہوا،آخر میں تین سو کے قریب کمپنیوں کے حصص کی...