سانحہ کارساز،حیدر آباد میں شمعیں روشن،بینظیر کو خراج عقیدت

17 اکتوبر ، 2024

حیدرآباد (نمائندہ جنگ) سانحہ کارساز کے شہداء اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پی ایس 64 حیدرآباد پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے لبرٹی چوک پر شمع روشن کی گئی اور انکے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینٹر وقار مہدی کا کہنا تھا کہ 18 اکتوبر کے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا یہ دن ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا ۔