کوکی خیل قبیلے کا طورخم شاہراہ پر 75 دن سے جاری دھرنا ختم

17 اکتوبر ، 2024

جمرود ،لنڈیکوتل(نمائندگان جنگ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ساتھ جمرور کوکی خیل تیراہ متاثرین کے مشران کے کامیاب مذاکرات ، وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی پر جرگے نے کل تیراہ کی طرف بے گھر افراد کے مجوزہ مارچ کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ۔متاثرین نے پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم کی آمد ورفت کیلئے کھول دیااور دھرنا ختم کردیا جو انہوں نے گزشتہ 75 دنوں سے پاک افغان شاہراہ پر دیا تھا