ملک میں 70فیصد غیر قانونی اور سمگل شدہ سگریٹ فروخت ہونے کا انکشاف

24 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد(تنویر ہاشمی )سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں ا نکشاف کیاگیاہے کہ ملک میں غیر قانونی، سمگل شدہ اور بغیر ڈیوٹی سگریٹ کی فروخت70فیصد ہے چیئرمین FBR راشد محمود لنگڑیال نے کیا ہےکہ جنوری سے سمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی ،انفورسمنٹ کیلئے مزید ورک فورس بھرتی کی جائیگی صرف 30فیصد ٹیکس اداشدہ سگریٹ قانونی فروخت ہو رہے ہیں ،غیر قانونی اور سمگل شدہ سگریٹ کے خلاف کارروائی سے 200ارب روپےسے 250ارب روپے تک مزید ٹیکس ریونیو بڑھ جائے گا جو موجودہ 300ارب روپے سے بڑھ کر 500ارب روپے سے زائد ہو سکتاہے ،ٹرانسفارمیشن پلان کے بعد صوبائی ادارے بھی غیر قانونی سگریٹ کے خلاف کارروائی کے مجاز ہونگے ،آئندہ کرشنگ سیزن تک چینی کی صنعت پر 100فیصد ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لاگو ہو گا، سیمنٹ کی صنعت میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی تمام پیداواری لائنوں پر تنصیب نہیں ہوسکی۔