غزہ پر حملوں میں 93ہلاک، شہریوں کی اموات دلخراش واقعہ ہے ، امریکہ

31 اکتوبر ، 2024

واشنگٹن(آئی این پی)امریکہ نے فلسطینی علاقے غزہ میں اسرائیلی فضائی کے حالیہ حملوں میں بچوں کے مارے جانے کو ہولناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس پر اپنے اتحادی سے جواب طلب کرتا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے غزہ کے علاقے بیت لاحیہ میں پانچ منزلہ عمارت پر بمباری سے دو درجن بچوں کی ہلاکت کی رپورٹس پر کہا کہ اس واقعے میں عام شہریوں کی اموات پر گہرے تحفظات ہیں۔ یہ ایک ہولناک واقعہ ہے جس کے ہولناک نتائج ہیں۔ن کا کہنا تھا کہ ہم نے اسرائیل کی حکومت سے رابطہ کیا کہ وہاں کیا واقعہ پیش آیا۔فلسطینی امدادی ایجنسی کے ترجمان محمود باسل نے بتایا کہ بیت لاحیہ کے ابونصر کمیپ میں قتل عام کیا گیا جس میں مارے جانے والوں کی تعداد 93 ہو گئی ہے جبکہ 40 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔