عمران خان کی بہنوں ،عمر ایوب، اسد عمر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

31 اکتوبر ، 2024

لاہور ( این این آئی)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9مئی 2023کے احتجاج کے دوران جلا ئو گھیرائو کے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہنوں عظمیٰ خان اور علمیہ خان، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے عبوری ضمانتوں پرسماعت کی، دوران سماعت اسد عمر عدالت کے روبرو پیش ہوئے جب کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان، عمر ایوب سمیت دیگر کی حاضری معافی کی درخواستیں دائر کی گئیں۔وکلا نے عدالت کو بتایا گیا کہ اے ٹی سی راولپنڈی میں کیس میں فرد جرم عائد ہونی ہیں، ملزمان وہاں حاضری کے لیے گے ہیں، عدالت نے عمر ایوب سمیت دیگر کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی اور عدالت نے عبوری ضمانتوں میں 23نومبر جبکہ اسد عمر کی عبوری ضمانتوں میں 19نومبر تک توسیع کر دی۔عدالت نے شامل تفتیش نہ ہونے والے ملزمان کو شامل تفتیش کرنے کا حکم دیا، ملزمان کے خلاف جناح ہائوس لاہور اور عسکری ٹائون تھانے میں جلائو گھیرائوکے مقدمات درج ہیں۔