هاسلام آباد (آئی این پی )سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ آئین ریاست کو ایسی قانون سازی سے روکتا ہے جو بنیادی حقوق کو ختم یا محدود کرے، یہ ناقابل تصورہے کہ سپریم کورٹ شہریوں کے بنیادی حقوق چھین لے، عوامی اعتماد ختم ہوا توعدلیہ کی آزادی کمزور پڑجائے گی، سپریم کورٹ کی قوت صرف عوام کا اعتماد ہے۔ سپریم کورٹ میں معلومات تک رسائی کے کیس میں جسٹس اطہرمن اللہ نے اردو میں اضافی نوٹ جاری کردیا گیا، نوٹ کے متن کے مطابق درست ہے آرٹیکل 19اے کے بنیادی حق کا استعمال مناسب پابندیوں کے تابع ہے، مناسب پابندیوں کی اصطلاح مگر پارلیمان کو آئینی حق کا دائرہ محدود کرنے کا اختیار نہیں دیتی۔جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ آرٹیکل 8 ریاست کو ایسی قانون سازی سے روکتا ہے جو بنیادی حقوق کو ختم یا محدود کرے، سپریم کورٹ بنیادی حقوق کے تناظر میں دیگر اداروں کے اقدامات کا عدالتی جائزہ لیتی ہے یہ ناقابل تصورہے کہ سپریم کورٹ شہریوں کے بنیادی حقوق چھین لے۔اضافی نوٹ کے مطابق عوام یہ سمجھیں کہ بنیادی حقوق کے محافظ خود حقوق محدود کرنے میں ملوث ہیں توان کا اعتماد ختم ہوجائے گا، عوامی اعتماد ختم ہوا تو عدلیہ کی آزادی کمزور پڑجائے گی، سپریم کورٹ کے پاس تلواریا خزانے کا کوئی کنٹرول نہیں، سپریم کورٹ کی قوت صرف عوام کا اعتماد ہے۔اضافی نوٹ میں جسٹس اطہر من اللہ نے سابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کے فیصلے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ معلومات تک رسائی کا حق بدعنوانی کے خلاف ایک قلعہ ہے، ججز،ملازمین کی مراعات سپریم کورٹ کا بجٹ عوامی اہمیت کے حامل اور شہریوں کی دلچسپی کے موضوع ہیں، شہریوں کو معلومات کی فراہمی کے لیے درخواست دائر کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہونی چاہئے، معلومات تک رسائی کے قانون کو سختی سے نافذ کیا جائے۔
ممبئی معروف بھارتی اداکار شاہ رخ خان کو قتل کر دینے کی دھمکی موصول ہونے پر ممبئی پولیفس نے مقدمہ درج کر لیا۔...
سیئولشمالی کوریا نے متعدد بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے ہمسایہ...
واشنگٹن امریکی صدر جوبائیڈن نے دوسری بار صدر منتخب ہونے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دیتے ہوئے وائٹ ہاؤس آنے...
اسلام آبادسابق وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا ٹرمپ کے ساتھ ذاتی تعلق ہے یہ مبالغہ نہیں ہے،...
اسلام آباد وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وفاق...
اسلام آبادپاکستان میں 50فیصد سے زیادہ سگریٹس کی غیر قانونی فروخت کا انکشاف ہوا ہے، قانونی سگریٹس کی فروخت...
اسلام آباداسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں احتساب عدالت کو بانئ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی...
ناگپور بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیرین لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے کہا ہے کہ راشٹریہ سوائم...