سپین نے اسرائیل کے ساتھ ہتھیاروں کی خریداری کا معاہدہ منسوخ کر دیا

31 اکتوبر ، 2024

میڈرڈ(آئی این پی)سپین نے اسرائیل کے ساتھ ہتھیاروں کی خریداری کا معاہدہ منسوخ کر دیا۔سپین نے معاہدہ اپنی پولیس کے لئے اسلحہ اور گولہ بارود خریدنے کے لئے اسرائیل کے ساتھ کیا تھا، سپین کی طرف سے معاہدہ منسوخی کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا ہے۔سپین کے اعلان کے مطابق سپین اس حوالے سے کچھ اسرائیل کو فروخت کرے گا نہ اس سے خریدے گا، اس سے پہلے ایک ریڈیو نے اپنی خبروں میں کہا تھا کہ اس کی پولیس نے اسرائیل سے 9 ایم ایم کے 15 ملین رانڈز خریدنے کا معاہدہ 6 ملین یورو کی رقم سے کیا تھا، یہ معاہدہ اسرائیل کی گارڈین لمیٹڈ اسرائیل کے ساتھ طے پایا تھا۔سپین نے اس معاہدے کی منسوخی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ غزہ میں اکتوبر 2023سے جاری اسرائیلی جنگ کے باعث کیا گیا ہے، سپین کی حکومت نے اکتوبر 2023میں ہی طے کر لیا تھا کہ وہ اسرائیل کو کوئی اسلحہ فروخت بھی نہیں کرے گی۔