اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل بنگلہ دیش میں دفتر کھولے گی

31 اکتوبر ، 2024

ڈھاکہ (اے پی پی)اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (یو این ایچ آر سی) نے بنگلہ دیش میں اپنی سرگرمیوں کو مضبوط بنانے کے لیے دفتر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بات بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی سماجی بہبود کی مشیر شرمین ایس مرشد نے گزشتہ روز ڈھاکہ میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک سے ملاقات کے بعد کہی۔ شنہوا کے مطابق مشیر نے کہا کہ یہ ایک بہت اہم فیصلہ ہے۔ عبوری حکومت نے ڈھاکہ میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈھاکہ میں یو این ایچ آر سی دفتر کی موجودگی انسانی حقوق پر ملک کے موقف کو مضبوط کرے گی۔