لبنان کے عوام کے لیے پاکستانی امداد بیروت پہنچ گئی

31 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد (پی پی آئی)لبنان کے عوام کیلئے پاکستان کی جانب سے انسانی امداد کی 18ویں کھیپ کامیابی کے ساتھ بیروت پہنچ گئی، چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اڑانے بھرنے والا طیارہ حکومت پاکستان کی جانب سے 95ٹن امدادی سامان لے کر گیا۔سرکاری بیان کے مطابق حکومت پاکستان فلسطین (غزہ) اور لبنان کے جنگ سے متاثرہ لوگوں کو انسانی امداد فراہم کرنے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔