پشین :جمعیت کے منتخب نمائندے عوامی خدمت مصر وف ہیں، اصغر خان ترین

31 اکتوبر ، 2024

پشین(نامہ نگار) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین حاجی اصغر خان ترین نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے منتخب نمائندے عوام کی خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ حلقے کے عوام کے مسائل کو جلد حل کرنے کے لئے مؤثر اقدامات کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے ضلعی دفتر میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مولانا احسان اللہ بھی موجود تھے۔ اصغر خان ترین نے ان کے مسائل کے حل کے لئے متعلقہ محکموں کو فوری ہدایات بھی جاری کیں اور یقین دلایا کہ انہیں پشین کے عوام کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے، جسے حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ لوگوں کی مشکلات کو جلد حل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ پی بی 48 میں اس وقت کافی سارے کام تکمیل کے مراحل میں ہیں اور بہت جلد کئ نئے منصوبوں پر کام کا آغاز ہوگا، پورے حلقے میں دسیتیاب وسائل میں ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے تاکہ عوام کی تکالیف کا ازالہ ہو سکے، تعلیم صحت اور صاف پینے کا پانی ہماری ترجیحات میں شامل ہے اسکے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں بنیادی انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر کام جاری ہے مسائل کے حل کیلئے بھر پور اقدامات کیے جا رہے ہیں، ایم پی اے اصغر خان ترین نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں جمعیت علما اسلام کے منتخب عوامی نمائندوں نے ہمیشہ عوام کی ترقی کیلیے کام کیا ہے پشین میں ترقی واضح طور پر نظر آرہی ہے ۔