حکومت زرعی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔جہانگیر کاکڑ

31 اکتوبر ، 2024

کوئٹہ(خ ن )اسپیشل سیکرٹری زراعت جہانگیر کاکڑ کی سربراہی میں وفد نے کراچی میں منعقدہ اور ایگریکلچر کانفرنس شرکت کی۔ دو روزہ کانفرنس پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن، ریپل کانسیپٹ اور ایگزیبیٹر ٹی وی کے زیراہتمام منعقد ہوئی جسے گرین پاکستان انیشیٹیو کا تعاون بھی حاصل تھا۔ اس موقع پر محکمہ زراعت بلوچستان کے ریسرچ ونگ، واٹر مینجمنٹ اور ایکسٹینشن ونگ نے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تعاون سے اسٹال بھی لگائے اسپیشل سیکرٹری زراعت جہانگیر کاکڑ ڈی جی ریسرچ ونگ عبدالرؤف خان کاکڑ ، ڈی جی واٹر مینجمنٹ محبوب علی، جی پی آئی بلوچستان کے ڈائریکٹر عرفان بختیاری، سید ریحان فرید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس ایک ایسے اسٹریٹجک وقت میں منعقد ہوئی جب خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کونسل ایس آئی ایف سی کی طرف سے زراعت کو اولین ترجیحی شعبے کے طور پر شناخت کیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ حکومت زرعی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔