اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہی کامیابی ہے‘عبدالقدیر اعوان

31 اکتوبر ، 2024

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے امیر عبدالقدیر اعوان نے سان فرانسسکو میں اجتماع سے خطاب میں کہا ہے کہ انسانی جسم میں قلب وہ مقام ہے جہاں پر دوست بھی بستے ہیں اور دشمن بھی،محبت اور نفرت دونوں فعل دل کے ہیں۔ہمارے تمام اعمال کی بنیاد بھی قلب انسانی ہے کیونکہ نیت یاکسی کام کو کرنے کا ارادہ بھی دل کا فعل ہے کہ کون سا عمل کس نیت سے کر رہے ہیں پیچھے مقصد کیا ہے؟ اگر ہم اس دل میں جہاں بہت سے لوگ آباد ہیں جن میں دوست بھی شامل ہیں اور دشمن بھی یہاں ایک مسجد بنا لی جائے جس سے اللہ کے نام کی صدائیں بلند ہوں اور ہمیں احساس ہو کہ ہم کوئی ایسا کام نہ کریں کہ جس سے میرے اللہ کریم مجھ سے ناراض ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنی زندگی اسلامی تعلیمات کی روشنی میں گزارنے میں کامیابی ہے۔