میرکبیرمحمدشہی کی عوامی خدمت قابل تقلید ہے ‘عبدالرزاق

31 اکتوبر ، 2024

ڈھاڈر(پ ر) سیاسی اورسماجی رہنما عبدالرزاق لغاری نے نیشنل پارٹی کی مرکزی کانگریس میں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو صدر اور میرکبیراحمدمحمدشہی کو سیکرٹری جنرل بلامقابلہ ودیگر عہدیداروں کو منتخب ہونے پرمبارک باددیتے ہوئے کہاہے کہ نیشنل پارٹی میں حقیقی جمہوری انداز میں عہدیداروں کا تسلسل کے ساتھ منتخب ہونا خوش آئند عمل ہے جودیگر سیاسی جماعتوں کیلئے قابل تقلید بھی ہے جہاں زیادہ تر جماعتیں میراث اور جاگیربنی ہوئی ہیں انہوںنے کہاکہ میر کبیر بلا تفریق عوامی خدمت کاسلسلہ جاری رکھیں گے ۔