اسرائیلی جارحیت پر مسلم دنیا کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے‘جمعیت کاکڑ کالونی

31 اکتوبر ، 2024

کوئٹہ(پ ر) جمعیت حلقہ39 کاکڑکالونی پشتون آبادکی کابینہ اور سیکرٹری اطلاعات نے کہاہے کہ اقوام متحدہ کےچارٹرکےمطابق عالمی امن اورسلامتی کوبرقرار رکھنا،انسانی حقوق کاتحفظ،انسانی امداد کی فراہمی اور بین لاقوامی قانون کی پاسداری پرعملدرآمد کرانا اقوام متحدہ کی بنیادی ذمہ داری ہےبدقسمتی سے اس وقت فلسطین میں انسانی حقوق پامال ہورہے ہیں اب تک 70ہزار سے زائد بے گناہ شہری شہید ہوچکے ہیں جن میں اکثریت بچوں اورخواتین کی ہے لاکھوں متاثرین کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں اسرائیل کو روکنے والا کوئی نہیں اس حوالے سے مسلم دنیا کی خاموشی اوربے حسی سمجھ سے بالاترہےاقوام متحدہ اپنی ذمہ داریاں نبھالنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے۔