سیکرٹری زراعت علی اکبر بلوچ سے ایگریکلچر آفیسر ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

31 اکتوبر ، 2024

کوئٹہ(پ ر) سیکرٹری زراعت علی اکبر بلوچ سے بلوچستان ایگریکلچرل آفیسر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ملک اسد خان خجک کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی اور کہا کہ تمام آفیسران کی تعیناتی سینیارٹی کی بنیاد پر کی جائے، جونئیرز کو سینئر پوسٹوں سے ہٹایا جائے آفیسران کا تین سالہ دورانیہ مکمل ہونے سے پہلے سیاسی بنیادوں پر تبادلے بند کیے جائیں۔دہرے چارج رکھنے والے آفیسران سے اضافی چارج واپس لئے جائیں واٹر مینجمنٹ کے بحران اور سروس رولز پر تفصیلی میٹنگ کی بھی ہدایت کی۔ جس پر سیکرٹری نے کہا کہ ملازمین کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے۔