آزاد کشمیر میں منعقدہ بائیک ریلی میں بلوچستان کے بائیکر کی تیسری پوزیشن

31 اکتوبر ، 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)آزاد کشمیر میں ہونیوالی بائیک ریلی میں بلوچستان کے بائیکر عبدالمقیت خلجی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ریس کا اہتمام اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور بینک الحبیب کے زیر اہتمام کیا گیا تھا ۔ واضح رہے کہ وہ گزشتہ ماہ سندھ کے معروف تفریحی مقام گورکھ ہل میں آف روڈ بائیک ریلی میں پہلے نمبر پر آئے تھے ۔جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالمقیت خلجی نے کہا کہ وہ گزشتہ کئی سال سے قومی سطح میں ہونیوالے ایونٹس میں شرکت کر کے کامیابی حاصل کر رہے ہیں اور آئندہ بھی خواہش ہے کہ وہ ملک و صوبے کا نام انٹرنیشنل سطح پر روشن کریں ۔انہوں نے شکوہ کیا کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے سرپرستی نہیں کی گئی حالانکہ بائیک ریس بہت مہنگا شوق ہے وہ اپنی مدد آپ کے تحت ٹریننگ کر کے مقابلوں میں شرکت کرتے ہیں۔