26ویں آئینی ترمیم کی منظوری ملکی سیاسی تاریخ کا اہم سنگ میل ہے‘سکینہ عبداللہ خان

31 اکتوبر ، 2024

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی رہنما سکینہ عبداللہ خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی بلوچستان کے زیر اہتمام بلوچستان بھر میں 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے سلسلے میں 31 اکتوبر کو یوم اظہار تشکر منایا جائے گا۔ تمام ڈویژنل اور ضلعی تنظیمیں اپنے اپنے اضلاع میں ریلیوں کا انعقاد کرینگی پیپلزپارٹی کوئٹہ ڈویژن کے زیر اہتمام ریلی 3 بجے کوئٹہ پریس کلب سے نکالی جائیگی جس میں کارکنوں کو بھرپور شرکت کی تاکید کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری ملکی سیاسی تاریخ کا اہم سنگ میل ہے۔