بلوچستان لوکل کونسلز سروس آفیسرز ایسوسی ایشن کی مبارکباد

31 اکتوبر ، 2024

کوئٹہ (پ ر) بلوچستان لوکل کونسلز سروس آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر میر اسد خان محمد حسنی کی دیگر اراکین حافظ منیر احمد کرد، علی محمد زہری، نجم الدین، محمد ظاہر خان کاکڑ، ظہیر جمالی، حاجی عبدالصمد، علی مردان کے ہمراہ بلوچستان سول سیکریٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر کامریڈ یونس زہری سے ملاقات کی اور الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔اس موقع پر بلوچستان لوکل کونسلز سروس آفیسرز ایسوسی ایشن نےکامریڈ یونس زہری کو یقین دہانی کروائی کہ ملازمین کے حقوق کی دفاع کی خاطر اور ان سے متعلق ہر قسم کے مسائل کے حل کیلئے وہ ہمیں ہر وقت ان کے ہر مشکل اور کڑے وقت میں اپنے پاس کھڑے پائیںگے۔