پنجاب طرز پر کسان کارڈ کا اجرا کیا جائے‘آغا لعل جان

31 اکتوبر ، 2024

کوئٹہ (پ ر ) زمیندار کسان اتحاد کے رہنماء زمیندار آغا لعل جان احمد زئی نے وزیر اعلیٰ کی جانب سے زمینداروں کو بغیر کسی کمیشن اور کٹوتی کے لئے زرعی ٹیوب ویلوں کو سولر پر منتقل کرنے کے لئے رقم براہ راست اکائونٹ میں منتقل کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے زمینداروں سے کیا گیا دوسرا وعدہ پورا کر لیا انہوں نے کہا کہ زمینداروں کی مشکلات کو مدنظررکھتے ہوئے پنجابطرز پرکسان کارڈ کا اجراءکیا جائے ۔