کینڈا کا بھارتی وزیرداخلہ پر سکھ رہنما کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام

31 اکتوبر ، 2024

کراچی (نیوز ڈ یسک ) کینیڈین حکومت نےکہا ہے کہ کینیڈا کی سر زمین پر سکھ علیحدگی پسند رہنما کو نشانہ بنانے کے منصوبے کی پشت پناہی انڈین وزیراعظم نریندر مودی کے قریبی ساتھی اور بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کر رہے تھے۔کینیڈا کے نائب وزیرِ خارجہ ڈیوڈ موریسن نے پارلیمانی پینل کے سامنے بیان میں دیا کہ میں نے ہی امریکا کے اخبار کو یہ معلومات فراہم کی تھیں کہ سکھوں کو نشانہ بنانے کے پیچھے امیت شاہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں نے مجھ سے پوچھا کہ کیا اس حملے کے پیچھے جے شاہ ہیں تو میں نے تصدیق کی کہ وہی وہ شخص ہیں ۔کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں بھارت کے ہائی کمیشن یا نئی دہلی میں بھارتی وزارتِ خارجہ نے ابھی تک کینیڈین نائب وزیرِ خارجہ کی جانب سے امیت شاہ پر عائد کئے گئے الزامات پر کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا۔