رائیونڈ عالمی تبلیغی اجتماع آج سے شروع ،قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری

31 اکتوبر ، 2024

چوہنگ (نمائندہ جنگ) رائے ونڈ عالمی تبلیغی اجتماع آج سے شروع ہو رہا ہے تمام انتظامات مکمل اور سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں شرکاء کی آمد کا سلسلہ بھی گزشتہ رات سے شروع ہو گیا ہے رائے ونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع آج 31 اکتوبر بروز جمعرات سے شروع ہو رہا ہے ،ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی اجتماع کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے پہلے مرحلے میں لاہور ، پشاور ، ملتان اور کوئٹہ ڈویژن کے علاوہ بیرون ممالک سے لاکھوں مندوبین شرکت کریں گے پہلے حصے کی اختتامی دعا 3 نومبر بروز اتوار کو صبح 8 ہوگی اسی طرح اجتماع کا دوسرا مرحلہ 7 نومبر بروز جمعرات کو بعد از نماز عصر شروع ہوکر 10 نومبر بروز اتوار کو صبح 8 بجے اجتماعی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا ، دوسرے مرحلے میں فیصل آباد ، سوات ، ڈیرہ اسماعیل خان اور کراچی ڈویژن کے احباب شرکت کریں گے ۔