اسرائیل نسل کشی کے ذریعے فلسطینیوں کو مٹانا چاہتا ہے ،عہدیداراقوام متحدہ

31 اکتوبر ، 2024

غزہ(صباح نیوز) اقوام متحدہ کی عہدیدار فرانسسکا البانیز نے کہا ہے کہ اسرائیل نسل کشی کے ذریعے فلسطینیوں کو مٹانا چاہتا ہے،اسرائیل کھلم کھلا مظالم کا مرتکب ہورہاہے ۔ا نہوں نے بیان میں کہا کہ مکمل اور جبری بے دخلی "فلسطینی عوام کی نسل کشی سے ختم کرنے کا ایک ذریعہ معلوم ہوتا ہے، اسرائیل اس سرزمین سے فلسطینیوں کا خاتمہ کرنا چاہتا ہے ، وہ فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے جن کی حالانکہ اس سرزمین سے فلسطینیوں کی شناخت جڑی ہوئی ہے۔