برطانیہ کے بجٹ میں ٹیکسوں میں40ارب پاؤنڈ کا اضافہ

31 اکتوبر ، 2024

لندن (اے ایف پی) وزیر خزانہ ریچل ریوز نے گزشتہ روز اقتدار میں آنے کے بعد لیبر حکومت کے پہلے بجٹ میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ عوامی خزانے میں خلاء کو بھرنے کے لیے ٹیکسوں میں 40 ارب پاؤنڈ (52 ارب ڈالر) کا اضافہ کر رہا ہے۔ ریچل ریوز نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ میں عوامی مالیات میں استحکام بحال کر رہا ہوں اور اپنی عوامی خدمات کی تعمیر نو کر رہا ہوں،تاہم وہ جولائی میں الیکشن جیتنے کے بعد پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ ٹیکس میں اضافہ کارکنوں کی آمدنی کو متاثر نہیں کرے گا۔