اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے۔دوحہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر قطر کے وزیر مملکت برائے ثالثی محمد بن عبدالعزیز الخلیفی ، قطر میں تعینات پاکستانی سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کاشاندار استقبال کیا۔اپنے دورے کے دوران وزیراعظم امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم سے قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی اور قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے وفود بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم قطر میوزیم میں "منظر آرٹ ایگزی بیشن ؛ 1940 سے اب تک پاکستان میں آرٹ اور آرکیٹیکچر" کا بھی افتتاح کریں گے۔علاوہ ازیں شہباز شریف نے کہا ہے کہ قطر کے خصوصی دورے کے دوران اپنے برادرانہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے لیے قطری قیادت کے ساتھ نتیجہ خیز تبادلہ خیال کا منتظر ہوں۔
واشنگٹن امریکا کے ملٹری جج نے نائن الیون کے ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد اور دیگر دو کی ڈیل کےلیے درخواستوں کو...
کراچی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے مقامی و بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے...
ممبئی معروف بھارتی اداکار شاہ رخ خان کو قتل کر دینے کی دھمکی موصول ہونے پر ممبئی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔...
کراچی اسموگ میں کمی ہوئی نہ ہی شہریوں کی لاپرواہی ختم ہوئی۔ پنجاب میں ایک نیا بحران شروع ہوگیا۔ دوسری طرف خود...
کراچی وفاقی حکومت کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کو وفاق میں ایک اور وزارت کی پیش کش کی گئی ہے، اس وقت وفاقی...
جدہ سعودی ادارہ انسداد بدعنوانی ’نزاھہ‘ نے مختلف مالی جرائم پر سرکاری اداروں کے اہلکار اور غیرملکیوں کو...
کراچی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا تسلسل برقرار، اسٹیٹ بینک کے ذخائر ایک ہفتے کے دوران مزیدایک کروڑ 80لاکھ...
کراچی گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 5400 روپے فی تولہ کی بڑی کمی ،چاندی بھی 130روپے فی تولہ...