اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی تحت وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں اور ان کے محکموں میں گریڈ ایک سے 22تک کی 4816پوسٹوں کو ختم ( Abolished) اور 1954پوسٹوں کو متروک ( dying) قرار دیدیا گیا ۔ مجموعی طور پر 6770پوسٹیں ختم کی گئی ہیں۔کفایت شعاری کا یہ اقدام وفاقی کابینہ کے 27اگست2024 کے فیصلہ پر عملدرآ مد کرتے ہوئے کیا گیا جس کا مقصد وفاق کے انتظامی ڈھانچہ کو کم کرنا اور انتظامی اخراجات کو کم کرنا ہے۔سرکاری دستاویز کے مطابق جو پوسٹیں ختم (abolish) کی گئی ہیں ان میں گریڈ22کی دو‘ گریڈ بیس کی 22‘ گریڈ19کی 69‘ گریڈ اٹھارہ کی 93‘ گریڈ سترہ کی 270‘ گریڈ سولہ کی 325‘ گریڈ15کی 122‘ گریڈ چودہ کی 382‘ گریڈ تیرہ کی 155‘ گریڈ بارہ کی 26‘ گریڈ گیارہ کی 254‘ گریڈ دس کی 29‘ گریڈ نو کی 862‘ گریڈ آٹھ کی 28‘ گریڈ سات کی360‘ گریڈ چھ کی 14‘ گریڈ پانچ کی 86‘ گریڈ چار کی 261‘ گریڈ تین کی 80‘ گریڈ دو 419اور گریڈ ایک کی 957پوسٹیں شامل ہیں۔ ان میں نا ن گزیٹڈ کی تعداد 4360بنتی ہے جبکہ گزیٹڈ پوسٹوں کی تعداد 456ہے۔جو پوسٹیں متروک ( dying) قرار دی گئی ہیں ان میں گریڈ اٹھارہ کی دس‘ گریڈ سترہ کی بارہ ‘ پوسٹیں شامل ہیں جبکہ گریڈ سولہ کی 147‘ گریڈ پندرہ کی 199‘ گریڈ چودہ کی 92‘ گریڈ تیرہ کی سات ‘ گریڈ بارہ کی چھ ‘ گریڈ گیارہ کی 194‘ گریڈ دس کی پانچ ‘ گریڈ نو کی 215‘ گریڈ آٹھ کی پانچ ‘ گریڈ سات کی 95‘ گریڈ چھ کی سات ‘ گریڈ پانچ کی 71‘ گریڈ چار کی235‘ گریڈ تین کی 13‘ گریڈ دو کی 63اور گریڈ ایک کی 578پوسٹیں شامل ہیں۔ وزارتوں اور ڈویژنوں نے کابینہ کے فیصلہ پر عمل درآ مد سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو آ گاہ کردیا ہے۔
کراچی پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نےکہا ہےکہ اسلام آباد مذاکرات سے پائیدار فریم...
کراچی ایران کا تیل ریفائنری نظام جلد بحال کرنے کا منصوبہ، مرمت کا کام شروع، حملوں کے بعد بحالی عمل تیز، دو...
کراچی مذاکرات ناکامی کی وجہ، واشنگٹن فوری اور واضح نتائج چاہتا تھا. تہران کا تدریجی اور باوقار مذاکراتی...
کراچی خلیجی اتحادیوں نے امریکہ سے اسلحہ کی فراہمی کے لیے رخ بدل لیا۔ جنوبی کوریا کے جدید دفاعی نظاموں اور...
کراچی نیتن یاہو کے مقدمے کی سماعت دوبارہ شروع ہونے کے قریب، جرح اہم موڑ پر، اسرائیلی وزیر اعظم کی آئندہ ہفتے...
اسلام آباد پاک-امریکہ اور ایران مذاکرات: فیلڈ مارشل عاصم منیر سفارتی محاذ پر توجہ کا مرکز، ماہرین پاکستان کے...
اسلام آباد دو پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز پہنچنے کے بعد اچانک واپس بھیج دیا گیا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے...
تہران ایرانی محکمہ طبِ قانونی کے سربراہ، جو ملک کی عدلیہ کے ماتحت کام کرتا ہے، نے اتوار کو بتایا کہ امریکہ...