اسلام آباد ( رپورٹ :حنیف خالد) وفاقی وزارت پٹرولیم نے موسم سرما کیلئے گیس لوڈمینجمنٹ کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق دسمبر اور جنوری کے سخت سردی والے دو مہینوں ملک بھر میں سی این جی اسٹیشن بند کر دیئے جائیں گے۔ ان ہی دو مہینوں میں جو ملکی صنعت گیس سے بجلی پیدا کر کے کام کرتی ہے اس کو گیس کی فراہمی بند رہے گی۔ یہ فیصلہ قدرتی گیس کے گھریلو صارفین کو موسم سرما میں مسلسل فراہمی یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ۔سوئی ناردرن گیس کمپنی لمیٹڈ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یکم دسمبر 2024سے 31جنوری 2025تک سی این جی اسٹیشن بند رکھنے کے احکامات جاری کریں اور ان کے گیس کنکشن منقطع کر دیں۔ اس طرح پنجاب، خیبر پختونخوا اور دوسرے صوبوں میں جو انڈسٹری گیس سے بجلی پیدا کر کے کام کر رہی ہے ،کیپٹو پاور سٹیشن اپنے کارخانوں میں لگائے ہوئے ہیں اور جہاں پر وہ گیس سے بجلی پیدا کر کے کام کر رہے ہیں ان کیپٹو پاور اسٹیشنوں کیلئے دسمبر 2024تا جنوری 2025تک گیس کی فراہمی روک دی جائے گی اور یہ انڈسٹری بھی بجلی کمپنیوں کی بجلی استعمال کرے گی۔
واشنگٹن امریکا کے ملٹری جج نے نائن الیون کے ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد اور دیگر دو کی ڈیل کےلیے درخواستوں کو...
کراچی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے مقامی و بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے...
ممبئی معروف بھارتی اداکار شاہ رخ خان کو قتل کر دینے کی دھمکی موصول ہونے پر ممبئی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔...
کراچی اسموگ میں کمی ہوئی نہ ہی شہریوں کی لاپرواہی ختم ہوئی۔ پنجاب میں ایک نیا بحران شروع ہوگیا۔ دوسری طرف خود...
کراچی وفاقی حکومت کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کو وفاق میں ایک اور وزارت کی پیش کش کی گئی ہے، اس وقت وفاقی...
جدہ سعودی ادارہ انسداد بدعنوانی ’نزاھہ‘ نے مختلف مالی جرائم پر سرکاری اداروں کے اہلکار اور غیرملکیوں کو...
کراچی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا تسلسل برقرار، اسٹیٹ بینک کے ذخائر ایک ہفتے کے دوران مزیدایک کروڑ 80لاکھ...
کراچی گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 5400 روپے فی تولہ کی بڑی کمی ،چاندی بھی 130روپے فی تولہ...