سائفرکیس میں جج ابوالحسنات کے کارنامے دیکھے ہیں، جسٹس میاں گل حسن

31 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے میاں گل حسن اورنگزیب نے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ سائفر ٹرائل میں اس جج کے کارنامے دیکھے ہیں ، دنیا کی کسی عدالت میں اس طرح کی ناانصافی نہیں ہوئی جو انہوں نے کی ، وزارت قانون ان کو سپورٹ کر رہی ہے اور کہہ رہی کہ یہی کام کرو اسی لئے تمہیں بٹھایا ہوا ہے،فا ضل عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست پر انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین سے وضاحت طلب کر لیاور انھیں درخواست گزار وکیل علی بخاری ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کرائے گئے بیان حلفی پر کو کمنٹس جمع کرانے کی ہدایت جاری کر دی گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل ڈویژن بنچ نے پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کی جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔ ۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اے ٹی سی جج کے روئیے پر بھی برہمی کا اظہا ر کر تے ہوئے استفسار کیا کہ کیا ابوالحسنات کی عدالت میں کیمرے لگے ہیں؟