سردار ایاز صادق نے اپنا دورہ آسٹریلیا منسوخ کردیا

31 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنا دورہ آسٹریلیا منسوخ کردیا جہاں انہیں 67ویں کامن ویلتھ پارلیمانی کانفرنس (سی پی سی) میں پاکستانی وفد کی قیادت کرنی تھی۔ انہوں نے کل (جمعہ) کو اہم بین الاقوامی اجتماع کے لیے روانہ ہونا تھا۔ چھ روزہ کانفرنس اتوار (3 نومبر) سے شروع ہوگی اور سردار ایاز صادق کو امن و سلامتی، موسمیاتی تبدیلی اور اقوام کے درمیان ہم آہنگی سمیت کئی بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ اعلیٰ سفارتی ذرائع نے بدھ کو یہاں دی نیوز کو بتایا کہ ا سپیکر نے اپنا دورہ غیر معمولی پارلیمانی مصروفیات کے باعث بلایا ہے جس میں عدلیہ کے بارے میں بہت زیادہ زیر بحث اہم قانون سازی بھی شامل ہے۔