کراچی (نیوز ڈیسک) روس کی ایک عدالت نے گوگل پر پوری دنیا کی دولت سے بھی زیادہ مالیت کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔روسی عدالت کی جانب سے گوگل پر 2ڈیسلین ڈالرز جرمانہ عائد کیا گیا ہے جو کہ عالمی جی ڈی پی سے کہیں زیادہ ہے۔عالمی بینک کے تخمینے کے مطابق عالمی جی ڈی جی پی 100 کھرب ڈالرز کے قریب ہے۔اتنی زیادہ رقم کا جرمانہ 4 سال سے جاری عدالتی مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے عائد کیا گیا جو گوگل کیخلاف روس کے 17ٹی وی چینلز نے ہرجانے کا دعویٰ دائر کررکھا تھا۔2020 میں گوگل کے زیر ملکیت ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے امریکی پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد روسی چینل Tsargrad کو بین کر دیا تھا، جس کے بعد عدالتی جنگ کا آغاز ہوا۔اس موقع پر عدالت نے چینل کو بین کرنے پر گوگل پر ایک لاکھ روسی روبل کا جرمانہ عائد کیا تھا۔اس کے بعد 2022 میں گوگل نے دیگر روسی میڈیا اداروں پر اس وقت پابندی عائد کی جب روس نے یوکرین پر حملہ کیا، جس پر عدالت نے مزید جرمانے عائد کیے۔
اسلام آباد بلوچستان جعفر ایکسپریس آپریشن کی تفصیلات کے حوالے سے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل چوہدری...
کراچی امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ گرین کارڈ رکھنے والوں کو امریکا میں غیر معینہ مدت تک رہائش کا...
اسلام آباد بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی کے تناظر میں کل جماعتی کانفرنس کے انعقاد میں PTI کو...
اسلام آبادکرپٹو کرنسی کو ریگولیٹ کرنے کیلئے پاکستان کرپٹو کونسل کا قیام عمل میں آگیا ،وفاقی وزیر خزانہ...
اسلام آباد سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں اسلام آبادہائیکورٹ اور لاہور ہائیکورٹ میں سپرٹیکس لیوی کے نفاذ...
ڈیرہ اسماعیل خان سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 خوارج جہنم واصل کر...
غزہ حماس اسرائیلی امریکی شہری کو رہا، 4میتیں حوالے کرنے پر آمادہ ہوگئی ہے تاہم فلسطینی تحریک نے عارضی جنگ...
اسلام آباد پیٹرولیم ڈویژن کے ایک سینئر عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ حکومت نے ایک اور ون ٹرم ایل این جی...