ڈاکٹر اقبال چوہدری کامسٹیک کے دوبارہ چار برس کے لیے کوآرڈی نیٹر جنرل مقرر

31 اکتوبر ، 2024

کراچی(سید محمد عسکری) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے مسلم دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ “مصطفی پرائز” یافتہ سائنسدان اور جامعہ کراچی کے آئیبی سی سی ایس کے سابق سربراہ ڈاکٹر اقبال چوہدری کو کامسٹیک کا دوبارہ چار برس کے لیے کورڈینیٹر جنرل مقرر کردیا ہے جس کا وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے نوٹفکیشن جاری کردیا ہے۔ کامسٹیک (آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن) کی سائنسی اور تکنیکی تعاون کی وزارتی قائمہ کمیٹی ہے جو جنوری 1981 میں مکہ مکرمہ، سعودی عرب میں منعقدہ اسلامی کانفرنس کے تیسرے اسلامی سربراہی اجلاس کے ذریعے قائم کی گئی تھی۔ پاکستان کے صدر اس کے چیئرمین ہیں۔