کراچی( سید محمد عسکری) ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے حوالے سے سندھ میں نیا بحران پیدا ہوگیا ہے، آئی بی اے کراچی نے محدود وسائل اور مہارت کی کمی کے باعث ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ لینے سے منع کردیا ہے جب کہ آئی بی سکھر نے ٹیسٹ لینے پر مکمل رضامندی ظاہر کردی ہے۔ آئی بی اے کراچی کے قائم مقام ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شکیل احمد خوجہ کا کہنا ہے کہ 2002میں بورڈ آف گورنرز نے طے کیا تھا کہ اس وقت تک تھرڈ پارٹی ٹیسٹنگ ایجنسی کے طور پر کام نہیں کرے گا جب تک وہ مطلوبہ مہارت اور گنجائش نہ حاصل کرلے۔ خط میں کہا آئی بی اے سکھر 2017کے ایکٹ کے مطابق بطور خود مختار جامعہ کے طور پر کام کرتا ہے جب کہ آئی بی اے کراچی 1994 کے ایکٹ کے تحت کام کرتا ہے اس لیے کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں ٹیسٹ کرانے سے عدم یکسانیت، ٹیسٹنگ کے معیار میں تضاد، حاصل کردہ نمبروں کے تناسب اور ٹیسٹ کے کنٹرول میں فرق آسکتا ہے کیونکہ دو مختلف ایجنسیاں یہ ٹیسٹ کرارہی ہوں گی۔ قائم مقام ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا مزید کہنا ہے کہ آئی بی اے کراچی تجویز کرتا ہے کہ یہ ٹیسٹ ایک فریق کو دیا جائے، اور چونکہ آئی بی اے سکھر نے اس کام کے لیے رضاکارانہ طور پر کام کیا ہے، اس لیے اسے آئی بی اے سکھر کو تفویض کیا جانا چاہیے۔ ہم اس کام کی کامیابی سے تکمیل میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ضروری لاجسٹک مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری صحت ریحان بلوچ کی موجودگی میں آئی بی اے کراچی اور آئی بی اے سکھر کے اعلیٰ افسران کا اجلاس کراچی میں ہوا جس میں آئی بی اے کراچی نے ٹیسٹ لینے سے معذوری ظاہر کی تاہم سیکرٹری ریحان بلوچ نے آئی بی اے کراچی کو سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود ٹیسٹ لینے کے لیے قائل نہیں کیااور اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ واضح رہے کہ ملک میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں ٹیسٹ لینے کا آغاز آئی بی کراچی نے اپنے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالوہاب کے دور شروع کیا تھا جو کئی برس کامیابی سے چلا تاہم اس کے بعد والے ڈائریکٹر ٹیسٹ کو سنبھال نہیں سکے جس کے بعد 2002ء میں آئی بی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے اجلاس میں ٹیسٹ میڈیکل اور ڈینٹل ٹیسٹ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ بھی یاد رہے کہ ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے تحت ہونے والے ایم ڈی کیٹ کو سندھ ہائیکورٹ نے کالعدم قرار دے دیا تھا اور دو ٹیسٹگ اداروں کو ٹیسٹ لینے کا حکم دیا تھا۔ کراچی کے لیے آئی بی اے کراچی اور اندرون سندھ کے لیے آئی بی اے سکھر کو ٹیسٹ کرانے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔
کوئٹہ کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی کے کوئلہ کان میں گیس بھرنے کے باعثدھماکے سے کان کے بیٹھ جانے سے اندر موجود 12...
کراچی جیو کے پروگرا م ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق نے اپنے پینل کے سامنے سوال رکھا کہ کیا حکومت...
کراچی آرام باغ فرنیچر مارکیٹ میں آگ لگ گئی، جس پر قابو پا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آرام باغ کے علاقے میں...
اسلام آباد الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف نااہلی کا ریفرنس مستردکر دیا۔الیکشن...
اسلام آباد ایف بی آر نے آئندہ مالی سال 2025-26کے بجٹ اور فنانس بل کی تیاری کا آغاز کر دیا ا ور بجٹ تیار ی کے...
لاہور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے 17جنوری کو ملک گیر مظاہروں اور...
لاہور مریم نواز کی جعلی تصاویر کا معاملہ، FIA تحقیقات کا آغاز، متحدہ عرب امارات کے صدراور وزیراعلیٰ پنجاب...
اسلام آباد لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ایک نئی متفرق درخواست کے ذریعے 26ویں...