اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے نئی احتجاجی کمیٹی بنانے کی ہدایت کردی ۔بدھ کو بانی پی ٹی آئی سے سینٹرل اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو بتایا کہ یہ احتجاج ٹھیک نہیں تھے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے احتجاجی حکمت عملی ٹھیک نہیں بنائی تھی،بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر ملٹری کورٹس بن جاتیں تو بھی مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا بانی پی ٹی آئی نے کچھ فیصلے کیے ہیں جو سلمان اکرم راجہ بتائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے استفسار پر انہیں بتایا کہ مولانا فضل الرحما ن کی وجہ سے ملٹری کورٹس نہیں بنیں جس پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر ملٹری کورٹس بن جاتیں تو بھی مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا،شیر افضل مروت نے بتایا کہ وہ نئی احتجاجی کمیٹی کا حصہ ہوں گا، ایسی حکمت عملی بنائیں گے کہ اگر ایک لیڈر پکڑا جائے تو دوسرا لیڈ کرے۔اس موقع پر شعیب شاہین نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی اس پر سپریم کورٹ جاؤں گا۔عمران خان نے بتایا کہ پہلے دس دن چھوٹے سے کمرے میں بند رکھا گیا، اگلے دس دن صرف ایک گھنٹہ باہر نکلنے کی اجازت تھی،فیملی اور وکلاء سے بھی نہیں ملنے دیا گیا،قاضی فائز عیسیٰ کے متعلق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اس نے تو جسٹس منیر کی بھی یاد بھلا دی، نواز شریف اور آصف زرداری اسرائیل کیخلاف ایک بیان بھی جاری نہیں کرسکتے۔عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے پھر کہا کہ ان کے ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، دس دن ان کو 6/8 کے کمرے میں کس کے ایماء پر رکھا گیا،ناقص کھانا دیا جاتا رہا، اس طرح کا سلوک تو سزائے موت کے قیدیوں کے ساتھ بھی نہیں ہوتا۔
نیویارک صدر ٹرمپ کے پہلے دور صدارت میں قومی سلامتی کے مشیر اور صدر جارج بش جونیئر کے دور میں اقوام متحدہ میں...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں کامیابی کے بعد معاشی میدان میں تاریخ ساز فتح کے لئے...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف سے چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت وفد نے ملاقات...
اسلام آباد اگلے مالی سال کے بجٹ کیلئے سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا 26 مئی کو شیڈول اجلاس ملتوی کردیا...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےبنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کےدورہ پاکستان کے دوران فل سیکیورٹی انتظامات کرنے کا فیصلہ...
کراچی سینیٹر وقار مہدی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط اور استحقاق کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو...
اسلام آباد حکومت اور کاروباری برادری کی سخت تنقید کے باوجود، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے...
راولپنڈی ڈائر یکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول پنجاب نے مارکیٹ میں مزید سات جعلی و دونمبر ادویات کے بارے میں الرٹ جاری...