اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی تحت وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں اور ان کے محکموں میں گریڈ ایک سے 22تک کی 4816پوسٹوں کو ختم ( Abolished) اور 1954پوسٹوں کو متروک ( dying) قرار دیدیا گیا ۔ مجموعی طور پر 6770پوسٹیں ختم کی گئی ہیں۔کفایت شعاری کا یہ اقدام وفاقی کابینہ کے 27اگست2024کے فیصلہ پر عملدرآ مد کرتے ہوئے کیا گیا جس کا مقصد وفاق کے انتظامی ڈھانچہ کو کم کرنا اور انتظامی اخراجات کو کم کرنا ہے۔سرکاری دستاویز کے مطابق جو پوسٹیں ختم (abolish) کی گئی ہیں ان میں گریڈ22کی دو‘ گریڈ بیس کی 22‘ گریڈ19کی 69‘ گریڈ اٹھارہ کی 93‘ گریڈ سترہ کی 270‘ گریڈ سولہ کی 325‘ گریڈ15کی 122‘ گریڈ چودہ کی 382‘ گریڈ تیرہ کی 155‘ گریڈ بارہ کی 26‘ گریڈ گیارہ کی 254‘ گریڈ دس کی 29‘ گریڈ نو کی 862‘ گریڈ آٹھ کی 28‘ گریڈ سات کی360‘ گریڈ چھ کی 14‘ گریڈ پانچ کی 86‘ گریڈ چار کی 261‘ گریڈ تین کی 80‘ گریڈ دو 419اور گریڈ ایک کی 957پوسٹیں شامل ہیں۔ ان میں نا ن گزیٹڈ کی تعداد 4360بنتی ہے جبکہ گزیٹڈ پوسٹوں کی تعداد 456ہے۔جو پوسٹیں متروک ( dying) قرار دی گئی ہیں ان میں گریڈ اٹھارہ کی دس‘ گرید سترہ کی بارہ ‘ پوسٹیں شامل ہیںجبکہ گریڈ سولہ کی 147‘ گریڈ پندرہ کی 199‘ گریڈ چودہ کی 92‘ گریڈ تیرہ کی سات ‘ گریڈ بارہ کی چھ ‘ گریڈ گیارہ کی 194‘ گریڈ دس کی پانچ ‘ گریڈ نو کی 215‘ گریڈ آٹھ کی پانچ ‘ گریڈ سات کی 95‘ گریڈ چھ کی سات ‘ گریڈ پانچ کی 71‘ گریڈ چار کی235‘ گریڈ تین کی 13‘ گریڈ دو کی 63اور گریڈ ایک کی 578پوسٹیں شامل ہیں۔ وزارتوں اور ڈویژنوں نے کابینہ کے فیصلہ پر عمل درآ مد سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو آ گاہ کردیا ہے۔
اسلام آباد سینٹ کے منگل کی سہ پہر شروع ہونے والے اجلاس کیلئے 16نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا، چیئرمین سینٹ...
اسلام آبادسپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے قائمقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ،...
کراچی، اسلام آباد نجی حج اسکیم کے 67 ہزار عازمین کے معاملے پر حج آرگنائزرز، پڑائیوٹ ٹور آپریٹرز اور حکومت...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما اور مشیر وزیر اعظم...
اسلام آباد حکومت نے پارلیمنٹیرینز کے ذریعے متنازعہ پائیدار ترقی کے اہداف کے لیے فنڈنگ کو ختم کیے بغیر...
کراچی گولڈ مارکیٹ ، سونے کی قیمت میں اضافے کا رحجان،مزید 8100 روپے فی تولہ کے اضافے سے3 لاکھ 57 ہزار 800 روپے فی...
اسلام آباداسلام آباد ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے دو ججوں کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس کردی ہیں، قائم...
اسلام آباداسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور کیخلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم چلانے کے...