اسلام آباد سمیت11 شہروں کی جائیداد کی قیمتوں کا تعین آئندہ چند روز میں

31 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد( رپورٹ ، تنویر ہاشمی ) ایف بی آر نے ملک بھر کے45شہروں کی غیر منقولہ جائیداد کی قیمتوں کا تعین کر دیا ہے جبکہ کراچی ، لاہور ، راولپنڈی ، اسلام آباد، ملتان سمیت11بڑے شہروں کی جائیداد کی قیمتوں کا تعین آئندہ چند روز میں کردیا جائیگا45شہروں کی موجودہ قیمتوں کو فیئرمارکیٹ ریٹ کے 75فیصد تک کر دیاگیااور ان میں 14نئے شہروں کو بھی شامل کیاگیا ،44شہروں کی جائیداد کی ویلیوایشن کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے جن پر یکم نومبر سے اطلاق ہوگا ، جن شہروں کی رہائشی ، کمرشل اور زرعی جائیداد کی قیمتوں کا تعین کیاگیا ہے ان میں مری ، چکوال ، کوٹلی ستیاں ، اٹک ،ایبٹ آباد، ، پشاور ، بہاولنگر ، بنوں ، بھکر ، چنیوٹ ، ڈیرہ اسماعیل خان ، ڈی جی خان ، فیصل آباد، گھوڑہ گلی ، گھوٹکی ، گوجرانوالہ ، گجرات ، حافظ آباد، ہری پور ، حیدرآباد، جھنگ ، جہلم ، قصور ، کوہاٹ ، خوشاب ، لاڑکانہ ، لودھراں ، منڈی بہاالدین ، مانسہرہ ، مردان ، میانوالی ، میر پور خاص ، ننکانہ ، نارووال ، نوشہرہ ، اوکاڑہ ، پاک پتن ، شیخوپورہ ساہیوال، سیالکوٹ ، سکھر، تلاگنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، وہاڑی اور وزیر آباد شامل ہیں ،نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر 2025سے ہوگاجن پر ٹیکس لاگو ہوگا، مری میں بحریہ گلف سٹی کی کمرشل آن روڈ جائیداد کے کھلے پلاٹ کی قیمت 26لاکھ62ہزارروپے فی مرلہ ، رہائشی پلاٹ کی 6لاکھ65ہزار500روپے فی مرلہ ، مری شہر میں بنک روڈ پر کمرشل آف روڈ 48لاکھ40ہزار روپے فی مرلہ اور آن روڈ66لاکھ55ہزارر وپے فی مرلہ ، رہائشی پلاٹ آف روڈ62لاکھ 62ہزار روپے اور آن روڈ پلاٹ36لاکھ30ہزار وپے فی مرلہ ، مری شہر میں کارٹ روڈ پر کمرشل آف روڈ 13لاکھ7ہزار735روپے فی مرلہ ،آن روڈ14لاکھ49ہزار459روپے فی مرلہ ، رہائشی آف روڈ7لاکھ 64ہزاور993روپے فی مرلہ اور آن روڈ8لاکھ58ہزار402روپے فی مرلہ ، کشمیر پوائنٹ کمرشل آف روڈ33لاکھ88ہزار روپے فی مرلہ ، آن روڈ 42لاکھ35ہزار روپے فی مرلہ ، رہائشی آف روڈ18لاکھ15ہزار روپے،آن روڈ22لاکھ 99ہزار روپے فی مرلہ، لوہر مال کمرشل آف روڈ16لاکھ82ہزار989روپے فی مرلہ اور آن روڈ20لاکھ58ہزار232روپے فی مرلہ ، رہائشی آف روڈ11لاکھ22ہزاور528روپے،آن روڈ13لاکھ39ہزار943روپے فی مرلہ ،نیو مری کمرشل آن روڈ29لاکھ4ہزار روپے فی مرلہ، رہائشی آف روڈ19لاکھ5ہزار750روپے فی مرلہ ، پنڈی پوائنٹ کمرشل آف روڈ 22لاکھ54ہزار714روپے ، آن روڈ24لاکھ33ہزار475روپے ، رہائشی آف روڈ14لاکھ5ہزار976روپے ، آن روڈ14لاکھ97ہزار771روپے فی مرلہ مقرر کی گئی ہے ،گھوڑا گلی مری میں زرعی آف روڈ اراضی اوپن پلاٹ 50ہزارر وپے فی مرلہ اور تیارشدہ 13سو روپے فی مربع فٹ ، گھوڑا گلی مری کمرشل آن روڈتین لاکھ60ہزارپانچ روپے فی مرلہ ، خسرہ نمر 304سے خسرہ نمر 418تک کمرشل آن روڈ ایک لاکھ 75ہزار روپے فی مرلہ ،مری میں رہائشی ایک لاکھ 40ہزارر وپے فی مرلہ قیمت مقرر کر دی گئی ، ایبٹ آباد میں مین بازار ،، صدر بازار میں رہائشی اوپن پلاٹ 7090روپے فی مربع فٹ ، تعمیر شدہ 10636فی مربع فٹ ، کمرشل اوپن 13ہزار393روپے فی مربع فٹ اور کمرشل تعمیر شدہ 20ہزار 89روپے فی مربع فٹ، ایبٹ آگادبلال ٹائون میں 3ہزار768روپے فی مربع فٹ سے11ہزار581روپے فی مربع فٹ ، ٹھنڈیانی میں تین ہزار676روپے فی مربع فٹ سے7574روپے فی مربع فٹ تک قیمت مقرر کی گئی ،اسی طرح دیگر شہروں اٹک ، چکوال ، فتح جھنگ ، حضرو، حسن ابدال ، پنڈی گھیب ، جنڈ ، کلر کہارکی رہائشی ، کمرشل اور زرعی اراضی کی قیمتوں کا تعین کر دیاگیا ۔