آئی ایم ایف کےکہنےپرصنعتی شعبےکےلیےبجلی قومی گرڈپرمنتقل

31 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) آئی ایم ایف کے کہنے پر صنعت شعبے کےلیے بجلی گرڈ پر منتقل کرنے سے حکومت کوگیس سے آمدنی کی مد میں 400؍ ارب روپے کا نقصان ہوگا۔ آئی ایم ایف کی جائزہ ٹیم کی نومبر میں آمد متوقع ہے۔ حکومتی اعلیٰ حکام سی پی پیز کا معاملہ اٹھائیں گے۔ایک معروف آڈٹ فرم کے پی ایم جی نے بھی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ پاور پلانٹس کےلیے گیس کی فراہمی منقطع کرکے بجلی کی ترسیل نیشنل گرڈ پر منتقل نہ کی جائے کیونکہ اس وقت کوئی بھی خریدار ایسا نہیں جو 3000؍ روپے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس خرید سکتا ہو۔ گیس کے شعبے پر گردشی قرضے کا حجم 2700؍ ارب روپے ہے جس میں 2000؍ روپے گردشی قرضہ اور 700؍ ارپ روپے لیٹ سرچارج شامل ہے۔ اب آئی ایم ایف کے کہنے پر پاور پلانٹس و بجلی بنانے کےلیے گیس کی فراہمی روک دی گئی ہے۔ صنعتی شعبے کو قومی گرڈ پر منتقل کردیا گیا ہے۔