اسلام آباد( نیوز رپورٹر ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود ہندو برادری سے تعلق رکھنے والوں کو میری جانب سے دیوالی کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ روشنیوں کا تہوار دیوالی، روشنی کی تاریکی اور امید کی مایوسی پر فتح کے جشن کی عکاسی کرتا ہے. دیوالی مناتے وقت ہم سب مل کر مستقبل کو مثبت سوچ اور اتحاد کے نظریے سے دیکھیں. پاکستانی ہونے کے ناطے ہم اپنے معاشرے میں تنوع پر فخر کرتے ہیں جو ہمارے قومی دھارے کو مزید مضبوط بناتا ہے اور ہماری مشترکہ ثقافت کو تقویت بخشتا ہے. اس موقع پر، میں پاکستان میں متحرک ہندو برادری کی گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ دعا ہے کہ روشنیوں کا یہ تہوار آپ کی زندگیوں میں امن اور خوشحالی لائے اور ہمارے ملک میں تمام مذاہب کے لوگوں کے درمیان اتحاد اور بھائی چارے کے مضبوط رشتوں کو پروان چڑھائے۔ دیوالی مبارک۔
کراچی امریکی ٹی وی این بی سی نیوز کی ایک خصوصی رپورٹ ہے جس میں امریکی انٹیلیجنس کا تازہ جائزہ پیش کیا گیا ہے۔...
کراچی خیبرپختونخوا کے 59فیصد شہریوں کی رائے ہے کہ صوبے میں بیروزگاری بڑھ گئی جبکہ 63فیصدنے خیبرپختونخوا میں...
اسلام آباد سلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو ریجن میں بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث ریجن بھر میں...
اسلام آ باد این ڈی ایم اے نےخطرے کی گھنٹی بجا دی ہے اور اگلے 24گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں شدید...
لاہور پنجاب حکومت نے صوبے میں معدنی وسائل کے شعبے کو عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ایک جامع...
اسلام آباد معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کو مالی سال 2025-26 کے دوران بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے لیے 23 ارب ڈالر سے...
کراچی جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی...
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت اسلام آ باد میں شد ید بارش سےشہری زندگی بری طرح متاثر ہوئی ۔ نشیبی علاقوں میں...