شہباز حکومت،ابتدائی7ماہ میں بھارت سےدرآمدات میں تیسری باراضافہ

31 اکتوبر ، 2024

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت کےابتدائی7ماہ میں بھارت سےدرآمدات میں تیسری باراضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطا بق تجارت معطل ہونےکےباوجودبھارت سےدرآمدات ایک بارپھر بڑھ گئیں۔ذرائع کے مطا بق ستمبر2024 میں بھارت سےسالانہ بنیادپردرآمدات میں45 فیصد کابڑا اضافہ ہوا۔ ستمبر2024 میں بھارت سےدرآمدات کاحجم2کروڑ80لاکھ ڈالرزررہا۔ ستمبر2023میں بھارت سے درآمدات ایک کروڑ93لاکھ ڈالرز تھیں۔ رواں مالی سال ستمبرمیں مسلسل دوسرے مہینے بھارت سےدرآمدات میں اضافہ ہوا۔اگست2024 میں سالانہ بنیادوں پربھارت سےدرآمدات5فیصد بڑھیں تھیں۔جنوری،مارچ2024،فروری،مئی2023 میں بھی بھارت سےدرآمدات میں اضافہ ہوا تھا۔ پاکستان نےاگست2019میں بھارت کےساتھ تجارت معطل کردی تھی۔بعدازاں پاکستان نےبھارت کےساتھ تجارت میں نرمی کی تھی۔ پاکستان نےبھارت کےساتھ زندگی بچانےوالی ادویات کی تجارت کرنے کی اجازت دی تھی۔