راولپنڈی (نمائندہ جنگ،صباح نیوز ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے شیخ رشید ،عمر ایوب، شبلی فراز ، راجہ راشد حفیظ، عمر تنویر بٹ اور جاوید کوثر سمیت تحریک انصاف کے 26رہنمائوں کو جی ایچ او حملہ کیس میں مقدمہ کی نقول فراہم کرتے ہوئے فرد جرم کی کارروائی آٹھ نومبر تک ملتوی کر دی جبکہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی سمیت باقی ماندہ ملزمان کو نقول فراہم کرنے کیلئے کل یکم نومبر کو اڈیالہ جیل کی عدالت میں طلب کرلیا،گذشتہ روز راولپنڈی میں انسدادِ دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی تو اس موقع پر شیخ رشید، عمر ایوب، زرتاج گل، راشد حفیظ، صداقت عباسی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے،راشد حفیظ، صداقت عباسی، واثق قیوم عباسی اور زرتاج گل میں چالان نقول کی کاپیاں تقسیم کی گئیں۔ملزمان کے خلاف آئندہ سماعت پر فردِ جرم کی کارروائی کی جائے گی، تھانہ آر اے بازار کی پولیس نے 9مئی کو ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور جی ایچ کیو پر حملہ آور ہونے سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمہ نمبر 708درج کیا تھا۔
کراچی امریکی ٹی وی این بی سی نیوز کی ایک خصوصی رپورٹ ہے جس میں امریکی انٹیلیجنس کا تازہ جائزہ پیش کیا گیا ہے۔...
کراچی خیبرپختونخوا کے 59فیصد شہریوں کی رائے ہے کہ صوبے میں بیروزگاری بڑھ گئی جبکہ 63فیصدنے خیبرپختونخوا میں...
اسلام آباد سلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو ریجن میں بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث ریجن بھر میں...
اسلام آ باد این ڈی ایم اے نےخطرے کی گھنٹی بجا دی ہے اور اگلے 24گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں شدید...
لاہور پنجاب حکومت نے صوبے میں معدنی وسائل کے شعبے کو عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ایک جامع...
اسلام آباد معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کو مالی سال 2025-26 کے دوران بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے لیے 23 ارب ڈالر سے...
کراچی جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی...
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت اسلام آ باد میں شد ید بارش سےشہری زندگی بری طرح متاثر ہوئی ۔ نشیبی علاقوں میں...