30 اکتوبر تک 49لاکھ 93ہزار گوشوارے جمع،126ارب انکم ٹیکس وصولی

31 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد(رپورٹ حنیف خالد) 30 اکتوبر تک 49لاکھ 93ہزار گوشوارے جمع،126ارب انکم ٹیکس وصولی ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال کو 30اکتوبر 2024تک کے انکم ٹیکس گوشواروں کا ڈیٹا پیش کر دیا گیا جس کے مطابق ٹیکس سال 2024میں پاکستان بھر میں 49لاکھ 93ہزار 970ٹیکس گوشوارے جمع ہو گئے ہیں۔30اکتوبر 2024تک جمع کرائے گئے ٹیکس گوشواروں کے ساتھ 126ارب 52کروڑ 30لاکھ روپے کا ٹیکس جمع کرلیا گیا جبکہ ٹیکس سال 2023میں 30اکتوبر 2023تک 27لاکھ 15ہزار 185ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے تھے جس کے ساتھ 67ارب 73کروڑ 40لاکھ روپے کا ٹیکس جمع کرایا گیا تھا۔ ٹیکس سال 2024میں 19لاکھ 21ہزار 490گوشواروں میں اپنی سالانہ آمدنی زیرو(نل فائلر)بتائی گئی جبکہ ٹیکس سال 2023-24میں گزشتہ سال 30اکتوبر تک 27لاکھ 15ہزار 285ٹیکس گوشوارے جمع کرلئے گئے۔ ان میں 9لاکھ 54ہزار 482نل فائلر تھے۔ اس طرح ٹیکس سال 2023میں مجموعی طور پر 26لاکھ 52ہزار 343نل فائلر کے گوشوارے جمع ہوئے۔ ٹیکس سال 2024میں یکم جولائی 2023سے 30اکتوبر2024تک 12لاکھ 48ہزار ایک سو 43 نئے ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے جن میں 7لاکھ 74ہزار 342نل فائلر گوشوارے ہیں۔ نئے فائلر نے یکم جولائی 2024سے 30اکتوبر 2024کے چار ماہ کے دوران 5لاکھ 92ہزار 294ٹیکس گوشوارے جمع کرائے جن میں4لاکھ 16ہزار ایک سو ٹیکس گوشوارے نل فائلر کے ہیں۔