جسٹس منصور علی شاہ تنازعات کے حل کی متبادل کمیٹی کے چیئرمین مقرر

31 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)چیف جسٹس آف پاکستان ،مسٹر جسٹس یحیٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کی ʼʼتنازعات کے متبادل حل ʼʼکی کمیٹی کی تشکیل نوء کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج،مسٹر جسٹس منصور علی شاہ کو اس کا چیرمین مقرر کردیاہے ، لاء اینڈ جسٹس کمیشن کی سیکرٹری رفعت انعام بٹ کے دستخطوں سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس شاہد وحید کمیٹی کے ممبران ہوں گے،نوٹیفیکیشن کی کاپی تمام متعلقہ حکام کو بھجوادی گئی ۔