لاہور(آصف محمود بٹ) پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جیل ریفارمز کے ذریعے صوبے بھر کی جیلوں میں تعینات وارڈرز کی ڈیوٹی شفٹ 8گھنٹے کر دی گئی ۔ جیل مینوئل 1978 میں وضع کردہ قانون کے مطابق جیل ملازمین کو عید ،تہوار سمیت کسی روز کوئی چھٹی نہیں مل سکتی۔ ’’جنگ‘‘ کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق جیل وارڈرز جن کا سکیل پنجاب پولیس کے کانسٹیبل کے برابر ہے کا یہ دیرینہ مطالبہ تھا کہ انکی 24گھنٹوں میں چار چار گھنٹوں کی دو شفٹیں ختم کرکے 8گھنٹے کی ایک شفٹ کر دی جائے۔ وزیر اعلی پنجاب کی اس جیل ریفارمز پالیسی سے محکمہ جیل خانہ جات میں تعینات 65فیصد وارڈرز (11ہزار سے زائد وارڈرز ) مستفید ہونگے۔آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے بتایا کہ یہ سسٹم 2ماہ کے ٹرائل پر شروع کیا گیا ہے اور تمام سپرنٹنڈنٹس جیل سے کہا گیا ہے کہ اس پالیسی پر فیڈ بیک دیں۔آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے بتایا کہ افسران کی رہائشوں کے باہر تعینات رائفل سنتری اور سیکورٹی ڈیوٹی اور جیلوں کے انٹری گیٹس پر مامور ملازمین کی شفٹ بھی اب چار گھنٹے سے بڑھا کر آٹھ گھنٹے کر دی گئی ہے ۔ آئی جی جیل خانہ پنجاب نے روزنامہ ’’جنگ‘‘ کی پنجاب میں جیل ریفارمز کے حوالے سےکاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مثبت رپورٹنگ کے ذریعے اس اہم ترین مسئلے کو اجاگر کیا گیا جو قیام پاکستان سے لے کر اب تک حل طلب تھا۔
کراچی جیو کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تبدیل ہوتے میڈیا کے منظر نامے میں موثر ابلاغ کی اہمیت ہے ، حکومت...
اسلام آباد ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات زیر غور نہیں ہے۔ جاری ایک بیان...
جدہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے...
لاہور، کراچیکوئٹہ ریلوے اسٹیشن بم دھماکے پر مختلف قومی اور مقامی رہنمائوں اور سیاسی و مذہبی حلقوں نے سخت...
کراچی جیو کے پروگرام ”جرگہ “ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق پاکستانی سفیر برائے امریکہ حسین...
اسلام آباد پاکستانی سفیر کی شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر میں شرکت، پاکستان اور یو اے ای میں گہرے ثقافتی تعلقات...
لاہورکوئٹہ ریلوے سٹیشن پر صفحدھماکے کے حوالے سے ریلوے انتظامیہ نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کی معلومات...