لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کے معاملے پر بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کو خط بھی لکھوں گی۔انہوں نے کہاکہ سموگ کے خاتمے کے لئے کام کررہے ہیں تو انڈین سائیٹ سے میچنگ رسپانس ہونا چاہیے-سموگ کی زہریلی ہواؤں کو بیچ کی لکیر کا پتہ نہیں - ماحولیاتی نقصان دونوں طرف پہنچ رہاہے جب تک دونوں پنجاب مل کر اقدامات نہیں کریں گے سموگ سے نہیں لڑ سکتے۔لاہور میں تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ اسموگ کا مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ انسانی ہے -دریں اثناءوزیر اعلیٰ مریم نواز شریف 90شاہراہ قائد اعظم پرمنعقدہ دیوالی کی تقریب کی میزبان بن گئیں اور دیوالی کا روایتی چراغ روشن کیا، اس موقع پر ورچوئل آتشبازی بھی کی گئی -تقریب گاہ کو دیوالی کی مناسبت سے روشن دئیے اور روایتی رنگولی سے سجایا گیا-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اپنی نشست کی بجائے ہندو خواتین کے درمیان بیٹھ گئیں اور کمسن بچی کو گود میں بیٹھا لیا-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے 1400ہندو خاندانوں میں دیوالی پر تحفتاً 15،15ہزار روپے کے چیک کی تقسیم کئے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے دیوالی کی تقریب میں اقلیتی برادریوں کے لئے خصوصی کارڈ کے اجرا،اگلے سال سے کارڈ اور مینارٹی خاندانوں کی تعداد بڑھانے،مینارٹی ورچوئل پولیس سٹیشن کے قیام اور مینارٹیز کی آبادیوں کے ڈویلپمنٹ کے اعلانات بھی کئے۔وزیراعلیٰ نے ہندو برادری کونمستے کا روایتی سلام بھی پیش کیا-دیوالی کی تقریب میں امریکہ، برطانیہ اور دیگر ممالک کے سفارت کاروں نے خصوصی شرکت کی-وزیر اعلیٰ نے لہنگے اور روایتی لباس زیب تن کئے ہوئے خواتین سفارتکاروں کو سٹیج پر بلا لیا-ہندو پنڈت کاشی رام نے دیوالی کی رسومات ادا کیں -پنڈت کاشی رام نے پاکستان کی ترقی اور استحکام کی خصوصی پراتھنا کی-وزیر اعلیٰ نے ہندو خواتین سے ملکر کیک کاٹا اور انہیں کھلایا-وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے اقلیتوں کے ساتھ ظلم وزیادتی کی تو مریم نواز مظلوم کے ساتھ کھڑی ہوگی-اقلیتیں اپنے آپ کو پاکستان میں پوری طرح محفوظ تصور کریں - دیوالی امن وآشتی اور محبت کا چراغ ہے، دیوالی کا دیا روشن کرکے بہت خوشی ہوئی -نوازشریف سے بچپن سے سنتی آرہی ہوں کہ اقلیت کا لفظ استعمال نہ کیاکرو،یہ ہمارا فخر ہیں -انہوں نے کہاکہ نبی کریم ﷺ نے اقلیتی فرد پر ظلم یا حق غصب کرنے پر روز قیامت اس کی طرف داری کا وعدہ کیاہے-نبی کریمﷺ کے احکامات سے بڑھ کر اقلیتوں کے تحفظ کی کیا گائیڈ لائن یا ضمانت ہوسکتی ہے-نوازشریف کی طرف سے بھی ہندو برادری کو ہیپی دیوالی کا پیغام دیتی ہوں -انہوں نے کہاکہ 20دسمبر کو منیارٹی کارڈ لانچ کردیا جائے گا -ہر 3ماہ کے بعد منیارٹی کارڈ کے ذریعے نادار فیملیز کو ساڑھے 10ہزار رو پے دیں گے -منیارٹی کے لئے کارڈ کی امداد اور خاندانوں کی تعداد بھی بڑھائیں گے -اقلیتی برادری کے معذور افرادکو بھی ہمت کارڈ دیں گے-انہوں نے کہاکہ اقلیتی برادریوں کے قبرستان، محلوں، اور عبادت گاہوں کو بہتر کرنے کی ہدایت کی ہے- انہوں نے کہاکہ اقلیتی بہن بھائی اوربزرگوں کو مشکل سے نکالنے کے لئے پینک بٹن بھی انسٹال کئے گئے ہیں - رکن قومی اسمبلی کھیل داس نے پہلی مرتبہ سرکاری سطح پر دیوالی منانے پر خراج تحسین پیش کیااور کہاکہ پاکستان میں نفرت نہیں، محبت ترقی اور خوشحالی ہے۔صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا نے خطاب کیا-علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور کے تھانہ شفیق آباد کے پولیس ملازمین کا لڑکے سے تشدد کر کے چوری کا اقرار جرم کرانے کا نوٹس لے لیا ہے-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور بلاامتیاز قانونی کارروائی کا حکم دیاہے- وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شادباغ لاہور میں مبینہ پٹرول چھڑک کر 20 سالہ نوجوان کو آگ لگانے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے زخمی نوجوان کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
کراچی جیو کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تبدیل ہوتے میڈیا کے منظر نامے میں موثر ابلاغ کی اہمیت ہے ، حکومت...
اسلام آباد ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات زیر غور نہیں ہے۔ جاری ایک بیان...
جدہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے...
لاہور، کراچیکوئٹہ ریلوے اسٹیشن بم دھماکے پر مختلف قومی اور مقامی رہنمائوں اور سیاسی و مذہبی حلقوں نے سخت...
کراچی جیو کے پروگرام ”جرگہ “ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق پاکستانی سفیر برائے امریکہ حسین...
اسلام آباد پاکستانی سفیر کی شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر میں شرکت، پاکستان اور یو اے ای میں گہرے ثقافتی تعلقات...
لاہورکوئٹہ ریلوے سٹیشن پر صفحدھماکے کے حوالے سے ریلوے انتظامیہ نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کی معلومات...