وفاقی بیوروکریسی کیلئے اہم خبرسنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس طلب گریڈ 20 /21 میں ترقی کیلئے 3 روزہ اجلاس 25، 26 اور 27 نومبر کو ہو گا

31 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد( رانا غلام قادر) وفاقی بیوروکریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 20 اور 21 میں ترقی دینے کیلئے سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس طلب کرلیا ۔سنٹرل سلیکشن بورڈ کا 3 روزہ اجلاس 25، 26 اور 27 نومبر کوہو گا، صدارت چیئر مین وفاقی پبلک سروس کمیشن لیفیٹنٹ جنرل (ر) اختر نواز ستی کریں گے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے با ضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔