پنجاب اسمبلی ،سماگ ،سپیشل سکولز میں چھٹیاں،باربی کیوشاپس رات 8 بجے بند،لاہور کے گرد درختوں کا حصار بنے گا، مریم اورنگزیب

31 اکتوبر ، 2024

لاہور(نمائندہ خصوصی)سنیئر وزیر مریم اورنگزیب نے پنجاب اسمبلی اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اسموگ سے نمٹنے کیلئے سپیشل سکولز میں چھٹیاں کر رہے ہیں ،باربی کیو شاپس رات 8بجے بند رہیں گی ،لاہور کے گرد درختوں کا حصار بنے گا۔سموگ کے مسئلے پر پنجاب اسمبلی کا خصوصی اجلاس تین گھنٹےپانچ منٹ کی تاخیر سے سپیکر ملک محمد احمد خان کی صدارت میں شروع ہوا ۔ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ ہم 275 دنوں سے آلودہ ہوا میں سانس لے رہے ہیں، صوبے کے 11 شہروں میں درجہ حرارت بڑھ رہا ہے۔ اینٹوں کے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر تبدیل کیا جا رہا ہے، صوبے بھر میں ساڑھے 6 سو بھٹوں کو گرا دیا گیا ہے جبکہ بھٹوں پر کیو آر کوڈ لگا دیے گئے ہیں۔ شملہ پہاڑی کے ایک کلومیٹر کے اندر کنسٹرکشن مکمل طور پر بند کررہے ہیں ۔کمرشل بلڈنگز میں لگے جنریٹرز کی بھی چیکنگ کا آغاز کردیا ہےآؤٹ ڈور باربی کیو کو بند نہیں کررہے، سپیشل سکولز کو کل سے ہم چھٹی دے رہے ہیں پرائمری اسکولز کو اگر چھٹی دینا پڑے تو اس پر بھی غور کیا جائے گا۔اپوزیشن لیڈر ملک احمد بھچرنے گفتگو کرتے ہوئے کہا بڑے عرصے بعد اتنے زیادہ وزراء کو ایک ساتھ دیکھا ہےمحکمہ جنگلات میں نیا قانون بنارہے ہیں ڈسٹرکٹ ٹو ڈسٹرکٹ لوگوں کو ٹرانسفر کررہے ہیں یہ لوگ اپنے بچوں کا پیٹ کیسے پالیں گے۔ایک لاکھ اساتذہ کو بے روزگار کرنے جارہے ہیں کروڑوں روپے بلڈنگز ہیں سرکاری سکولوں کو بیچ رہے ہیں۔جواب میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈرون سروسز کے ذریعے اپنے جنگلات کی حفاظت کریں گے۔سکولوں کو بیچا نہیں جارہا۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے اسمبلی اجلاس ایجنڈا مکمل ہونے پر آج جمعرات دوپہر دوبجے تک ملتوی کردیا۔