عمران خان کے خلاف کیسز کمزور،سزا ہونا ممکن نہیں ،اسد قیصر

31 اکتوبر ، 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا ہےکہ عمران خان کے خلاف جتنے کیسز ہیں کمزور ہیں اس پر سزا ہونا ممکن نہیں ہے اور ہمیں انصاف ملنے کی توقعات ہیں،نمائندہ جیو نیوز مرتضیٰ علی شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی جو آپریشنل باڈیز ہیں اور یہ وہ گروپ ہے جو ہمیشہ ہیون فیلڈ کے باہر مظاہرے کرتا ہے اور دیگر جگہوں پر بھی کرتا ہے،میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ نئی ڈیل کی خبروں کے درمیان ایک بار پھر عمران خان کی رہائی کی باتیں ہو رہی ہیں۔سینئر رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں انصاف ملنے کی توقعات ہیں۔