اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے نئی احتجاجی کمیٹی بنانے کی ہدایت کردی ۔بدھ کو بانی پی ٹی آئی سے سینٹرل اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو بتایا کہ یہ احتجاج ٹھیک نہیں تھے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے احتجاجی حکمت عملی ٹھیک نہیں بنائی تھی،بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر ملٹری کورٹس بن جاتیں تو بھی مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا بانی پی ٹی آئی نے کچھ فیصلے کیے ہیں جو سلمان اکرم راجہ بتائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے استفسار پر انہیں بتایا کہ مولانا فضل الرحما ن کی وجہ سے ملٹری کورٹس نہیں بنیں جس پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر ملٹری کورٹس بن جاتیں تو بھی مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا،شیر افضل مروت نے بتایا کہ وہ نئی احتجاجی کمیٹی کا حصہ ہوں گا۔
اسلام آباد حکومت نے 9 ماہ کے تعطل کے بعد اوگرا میں فنانس کے رکن کےلیے تین امیدواروں کے ناموں کو بالآخر حتمی...
اسلام آباد وفاقی بیو رو کریسی میں تقرر و تبادلے، چیف فنانس افسر آئی ٹی ڈویژن ضیاء الدین کاسی کو ڈائریکٹر...
اسلام آباد سندھ طاس معاہدہ کے باوجود بھارت کی جانب سے مسلسل خلاف ورزیاں جاری؛ پاکستان کو پانی سے محروم رکھا...
اسلام آباد پاکستان مسلم لیگ کے صدر سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف آج جمعرات کو لندن سے وطن واپس پہنچیں گے۔...
اسلام آباد آئی ایم ایف نے پاکستانی سول سروس سسٹم پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے سول سروس تقرریوں میں سیاسی...
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں زلزلے پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس قدرتی...
اسلام آباد ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن نے 18 ویں اجلاس کے دوران پاکستان کے محکمہ موسمیات کے سابق ڈائریکٹر...
کراچی جیوکے پروگرام ʼʼکیپٹل ٹاکʼʼ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے...